چین میں تیار پٹاخے کی درآمد اور فروخت پر پابندی لگائے جانے کے باوجود
گھریلو پٹاخہ صنعت کو کوئی خاص فائدہ نہیں ہوا ہے کیونکہ ہوا اور صوتی
آلودگی کے تئیں بڑھتی ہوئی فکر مندی ، زیادہ قیمتوں اور بیداری مہم کی وجہ
سے اس سال دیوالی پر پٹاخہ کی فروخت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 20 فیصد
سے زیادہ کمی آئی ہے۔
صنعتی تنظیم ایسوچیم کے آج جاری سروے کے نتائج کے مطابق اسکول اور ریزنڈنٹ
ویلفیئر ایسوسی ایشن کی طرف سے چلائی گئی بیداری مہم کے ساتھ ہی چین کے
پٹاخے کی درآمد اور فروخت کے لیے پابندی لگائے جانے کے باوجود گھریلو پٹاخہ
صنعت کو کوئی خاص فائدہ نہیں پہنچ پایا ہے۔ پٹاخے کی فروخت میں کمی کا یہ رخ گزشتہ پانچ سال سےقائم ہے۔